کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 33
ہو گی۔ یہ کتاب ہر اس مسلمان کے لیے جو مصائب سے راہِ نجات کا متلاشی اور آرزو مند ہے، یقیناً سفینہ نجات ثابت ہو گی۔ ان شاء اللہ!
میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو عوام تک لانے والے نگرانوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو دُگنا چوگنا اجر و ثواب عطا فرمائے اور ہم سب کو اعمالِ صالح کی توفیق دے اور انھیں قبولیت کے شرف سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین!
٭٭٭
الشیخ عبدالرحمٰن الصالح المحمود
(پروفیسر جامعہ امام محمد بن سعود الاسلامیہ)
لکھتے ہیں : یہ کتاب ایک علمی و دعوتی انسائیکلو پیڈیا ہے، جس میں ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل بیان ہوئے ہیں اور ان کے والد محترم کے فضائل و مناقب بھی ضمناً آ گئے ہیں ۔ نیز اس کتاب میں قدیم و جدید ملحدین و زندیقین کی طرف سے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر کیے گئے اعتراضات کا علمی ردّ کیا گیا ہے ۔ بڑے اچھے اور محکم طریقے سے عفیفۂ کائنات سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا دفاع کیا گیا ہے۔
یہ ایک کتاب ہی نہیں بلکہ ایک ضخیم دیوان ہے اور بہت بڑا مرجع ہے جو اصولوں پر مبنی اور دلائل مؤثقہ سے مزین ہے۔ مجھے امید ہے کہ مستقبل کے محققین اور مدرسین اور داعیان حق کے لیے ایک مکمل مصدر اور ہر طالب حق کے لیے مینارۂ نور ثابت ہو گا نیز مجھے قوی امید ہے کہ یہ مجموعۂ تحقیقات ایسا رول ماڈل ثابت ہو گا جو بیشتر مسائل اور مصائب کا احاطہ کرے گا کہ جن میں امت کثرت سے بحث و مباحثہ میں بھٹک رہی ہے اور وہ وضاحت کے محتاج ہیں ۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ اس تحقیقی کارنامہ کے سرانجام دینے والے معاونین اور مراقبین کو پورا پورا ثواب دے اور ہمیں اور ان سب کو اخلاص اور قبولیت عامہ عطا کرے۔ آمین
٭٭٭