کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 31
بہتان سے انھیں بری کیا ، اب جو ظالم و منافق اس ذاتِ مطہرہ پر وہی بہتان باندھے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرے گا۔
یہ کتاب ’’اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور روافض ‘‘بیمار دلوں کے لیے باعث شفا اور شبہات پیدا کرنے والوں کے شبہات کا بہترین حل ہے۔ بہتان تراشوں کے بہتانات کا بہترین اور محکم ردّ ہے۔
نیز یہ کتاب ان اہل علم اور ایمان والوں کے لیے توضیح کا باعث ہے جو ہمیشہ حق کے متلاشی رہتے ہیں ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اسباب کے ساتھ نفع کو اور چلنے کے ساتھ قدموں کو سیدھا رکھتا ہے۔ اور اجر و ثواب لکھ دیتا ہے۔
بے شک وہی اس کا مالک اور وہی اس پر قادر ہے۔
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَالتَّابِعِیْنَ۔
٭٭٭
الشیخ احمد الریسونی
(مدیر کمیٹی رابطہ برائے علمائے اہل سنت )
لکھتے ہیں : اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا علوم دینیہ کا قطب ، صحابہ و تابعین کی صدر مدرّسہ ہیں اور ان سب امتیازات سے پہلے وہ مومنوں کی ماں ہیں ۔جب انسان کی ہر نیکی ، احسان ، تعظیم اور ایفائے عہد پر اس کی ماں کا حق ہے تو اس ماں کا کتنا حق ہوگا جو تمام اہل ایمان کی ماں ہیں ، بلکہ وہ مسلمانوں کے ائمہ کی امام ہیں ۔ بلاشبہ یہ نفیس و جلیل کتاب ہماری ماں اور ہماری سردار سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ عظیم نیکی اور ان کے حقوق کی نقد ادائیگی کی مانند ہے۔
چنانچہ میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ اس کتاب میں حصہ ڈالنے والوں اور اس سفر (کتاب) عظیم کی نگرانی کرنے والوں کی اس مفید کوشش کو اللہ تعالیٰ احسن طریقے سے قبول کرلے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو تمام اہل اسلام کی طرف سے ہر قسم کی نیکی اور ہر طرح کا احسان بطورِ جزا دے۔
آمین یا رب العالمین
٭٭٭