کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 210
روایات اور علمی مقام
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو احادیث روایت کیں
ان کی تعداد ۲۲۱۰ ہے۔
امام ذہبی رحمہ اللہ (ت: ۷۴۸ ہجری) فرماتے ہیں
’’مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہی نہیں بلکہ تمام عورتوں میں
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑی عالمہ دکھائی نہیں دیتی۔‘‘