کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 19
اللہ تعالیٰ کی بے شمار لعنتیں ہوں اس ملعون پر جس نے یہ بات کی ....
ہم نے دل پر پتھر رکھ کر مجبوری کے عالم میں صرف لوگوں کو سمجھانے کے لیے یہ غلیظ اور مکروہ بات نقل کی ہے تاکہ لوگ جان سکیں کہ وہ کون سا گروہ ہے جس نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمنی کی انتہا کر دی اور جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل کی بھی حیا نہیں ۔دراصل یہ دشنام طرازی اور بہتان تراشی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں پر نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر ہے، تاکہ وہ لوگوں کو یہ تصور دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدس گھرانہ روئے زمین پر شر اور شرارت سے پُر گھرانہ تھا کہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ایک دوسری پر زنا کی تہمتیں لگاتی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مصلحتاً خاموش رہتے۔ (استغفر اللّٰہ)
اس واقعہ کے بعد بھی سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا چھ سال تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اور صحبت میں رہیں ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہی (سیّدہ صدیقہ رضی اللہ عنہا )کے گھر میں انہی کی آغوش میں وفات پائی۔ معمولی سی عقل و فہم رکھنے والا مسلمان یہ سمجھ سکتا ہے کہ ....کیا اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کی بلند ترین ہستی کے لیے ایسی ہی عورت کا انتخاب کرنا تھا جو زانیہ ہو؟ (نعوذ باللّٰہ ثم نعوذ باللّٰہ) اور پھر وفاتِ ابراہیم رضی اللہ عنہ کے بعد بھی سیّدہ رضی اللہ عنہا کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کے طور پر رہنا کیا ثابت کرتاہے؟؟؟اور کیا وحی کا سلسلہ رُک گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف لگائی گئی تہمت سے باخبر نہ کیا؟ یا یہ سب اسی سازشی گروہ کا من گھڑت قصہ ہے جس کا مقصد دین اسلام میں شکوک و شبہات پیداکرنا اور اُس ذات یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کو بہت نیچ ثابت کرنا ہے؟؟کیا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے عیوب کا علم ان رافضیوں کو اس معصوم نبی علیہ السلام کی نسبت زیادہ ہے جن پر اللہ رب العالمین کی وحی نازل ہوتی تھی؟
ہے کوئی عقل والا! جو اس مکرو فریب کو سمجھ پائے........؟؟؟
اے قارئین کرام! آپ ہی بتایئے! کیا ان تمام سازشوں سے پردہ اُٹھانا جرم ہے ؟ کیا یہ فرقہ واریت ہے ؟ ........یا پھر من گھڑت روایتیں بیان کرنا فرقہ واریت ہے؟؟؟ یا ایسی قبیح تہمت کو اپنی کتابوں میں درج کرنا اور روافض کے دیگر علماء کا اس ناپاک روایت کو ’’صحیح ترین‘‘ کہناجرم نہیں ہے؟؟؟ تدبرو!
یا ....نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے بارے میں غلاظت اُگلنے والوں کو بے نقاب کرنے کو فرقہ واریت کہا جائے گا....؟؟
واللہ العظیم چادر نبوت کی عظمت پر حملہ کرنے والوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا فرقہ واریت نہیں ، بلکہ ایک عظیم سعادت ہے ، جس کا اجر سوائے جنت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کے اور کچھ نہیں ۔
آخر ی بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کو اپنی رضا کا سرٹیفیکیٹ عطا فرمایا، اور اس پر صحابہ کرام کی رضا کو بھی قرآن میں بیان فرما دیا۔ جب تمام صحابہ کرام وفات پا گئے تو میرے رب نے چاہا کہ