کتاب: سیرۃ ابراہیم عمل کے آئینے میں - صفحہ 96
فرمانبردار بن جاؤ تو انہوں نے فوراً کہا کہ میں جہانوں کے پروردگار کا فرمانبردار بن گیا۔ اور ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب علیہ السلام نے بھی کہ اے میرے بیٹو! ’’اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے لہٰذا تم مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا۔‘‘ خوش قسمت ہے امت محمدیہ جنہیں دین حنیف ملت ابراھیم علیہ السلام دیا گیا، اسی لئے فرمایا جارہا ہے: ( مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا ) ]سورہ حج:78 [ یعنی: ’’یہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے اسی اللہ نے تمہارا نام اس قرآن سے پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی مسلمان رکھا ہے۔‘‘ نیز فرمایا: ( فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ) ]سورہ عمران:95 [ یعنی: ’’پس تم ابراہیم علیہ السلام کے دین حنیف کی پیروی کر لو اور وہ مشرکین میں سے نہ تھے۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام اپنانے اور ملت ابراہیم علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے تا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے امتی بن کر سچے رب کی بندگی کر کے دنیا و آخرت میں سچی کامیابی حاصل کر لے۔ آمین