کتاب: سیرۃ ابراہیم عمل کے آئینے میں - صفحہ 8
کتاب: سیرۃ ابراہیم عمل کے آئینے میں
مصنف: ابو سعد آصف عباس حماد
پبلیشر: مکتبہ ثنائیہ
ترجمہ:
رشتۂ الفت
٭ توحید باری تعالیٰ کے اوّلین علمبردار جمیع انبیاء ورسل علیہم السلام کے نام
٭ان کے حواری اور اعوان و انصار رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور جمیع ائمہ اسلاف کے نام کہ جنہوں نے توحید باری تعالیٰ کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں۔
٭جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن کے نام جہاں تعلیمی مراحل مکمل کیے اور اس میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے قابل صد احترام میرے اساتذہ و مشائخ کرام کے نام جنہوں نے میری تعلیم و تربیت میں نہایت اخلاص سے کام لیا۔
٭بانئ جامعہ صوفی محمد عبداللہ کے نام اور منتظمین و معاونین کے نام جو جامعہ کو کامیاب بنانے میں رضائے الہٰی کے لیے ہمیشہ سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔
٭اور بزرگ والدین کے نام جن کے ایمانی جذبہ نے ایک بیٹے کو دین حنیف کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے فی سبیل اللہ وقف کیا مگر خود کسب معاش میں تنہائی اور مشقت برداشت کرتے رہے اور جملہ احباب اور مشائخ کے نام جنہوں نے اس تصنیف کے تمام مراحل میں ہر طرح کا ساتھ دیا۔