کتاب: سیرۃ ابراہیم عمل کے آئینے میں - صفحہ 15
اسلام کی فہرست میں اپنا نام اندراج کروانا چاہا ہے، جو ان شاءاللہ قرآن کریم اور صحیح احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مسلمانوں کے لئے حسین تحفہ ہے ۔ بندہ نے اس کتاب میں آپ علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے مستنبط ان عملی مسائل کو آشکار کیا ہے، جن کا تقاضا آپ علیہ السلام کی سیرت ایک مسلمان سے کرتی ہے، بندہ ناچیز نے اس کتاب میں احادیث کی صحت کا مکمل خیال کرنے کے ساتھ ساتھ اکثر عربی عبارتیں ہیں لکھنے کی کوشش کی ہے، ضعیف اور اسرائیلی روایات اور تاریخ سے مدد لینے سے اجتناب کیا ہے، کتاب عام فہم مگر ان شاءاللہ اصلاح معاشرہ کے لئے بہترین ذخیرہ اور خطباءکے لئے دروس اور خطبات کا حسین تحفہ ہیں ۔ میں، فضیلۃ ا لشیخ جناب غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ تعالیٰ کا احسان مند ہوں کہ انہوں نے کتاب کی احادیث کی تحقیق و تخریج کی، فضیلۃ ا لشیخ محمد محفوظ اعوان صاحب کا ممنون ہوں، جنھوں نے کتاب کی تنقیح و تہذیب کی ۔ برادر محمد عبداللہ سلیم صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے بھرپور دلچسپی سے اس کتاب کی نظر ثانی کی، نیز اپنے مخلص بھائی حافظ عثمان عارف اور محمد ظہیر عباس کا بھی ممنون ہوں کے جنھوں نے خلوص اور دلچسپی سے کتاب کی کمپوزنگ کی۔ اللہ‎ سے دعا ہے کہ اپنے بندے کی اس کاوش کوشرفِ قبولیت سے نوازے۔ اسے میرے لیے میرے والدین اور اساتذہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور ہر پڑھنے والے مسلمان کو عمل نصیب فرما ئے۔ (اللهم آمين) حرره ابو سعد آصف عباس حماد بن محمد يار غفرالله له و لأبويه و لأستاتذته