کتاب: سیرت ابراہیم علیہ السلام اور اُس کے تقاضے - صفحہ 12
کتاب ہذا میں مذکورہ تمام احادیث محدثین کے اصول و ضوابط کے مطابق ’’حسن‘‘ یا ’’صحیح‘‘ کے درجہ کی ہیں۔ میں نے اس کتاب کو بہت سی خوبیوں سے آراستہ اور ڈھیروں علمی فوائد پر مشتمل پایا، کتاب واقعی اپنا ایک اچھوتا انداز اور نرالا اسلوب رکھتی ہے، بالخصوص اس بات پر بڑی مسرت و شادمانی ہے کہ ایک مدت کے بعد توحیدِ باری تعالیٰ کے حوالے سے ایک جاندار اور وقیع کتاب منظرِ عام پر آ رہی ہے، کتاب کے ابواب، اس کی فصول اور عنوانات ایک اندازِ خاص میں مرتّب ہیں اور ہر عنوان اپنے اندر ایک فکری پہلو سموئے ہوئے ہے، اس بگڑے ہوئے معاشرے میں کتاب ہذا تربیت و اصلاح کی ایک بہترین کڑی اور گھر گھر کی ضرورت ہے۔ (ان شاءاللہ الرحمٰن) اللہ رب العلمین سے استدعا ہے کہ وہ محترم بھائی کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور تمام مسلمانوں کے لئے مفید بنائے۔ (آمین) حَرَّره غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری