کتاب: سیرت ابراہیم علیہ السلام اور اُس کے تقاضے - صفحہ 10
کتاب: سیرت ابراہیم علیہ السلام اور اُس کے تقاضے
مصنف: ابو سعد آصف عباس حماد
پبلیشر: مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
ترجمہ:
رشتہ الفت
٭۔۔۔ توحید باری تعالیٰ کے اولین علمبردار جمیع انبیاء و رسل علیہم السلام کے نام
٭۔۔۔ ان کے حواری اور اعوان و انصار رضی اللہ عنہم اور جمیع ائمہ و اسلاف کے نام کہ جنہوں نے توحید باری تعالیٰ کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں۔
٭۔۔۔ جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن کے نام جہاں تعلیمی مراحل مکمل کیے اور اس میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے قابل صد احترام میرے اساتذہ و مشائخ کرام کے نام جنہوں نے میری تعلیم و تربیت میں نہایت اخلاص سے کام لیا۔
٭۔۔۔ بانی جامعہ صوفی محمد عبداللہ کے نام اور منتظمین و معاونین کے نام جو جامعہ کو کامیاب بنانے میں رضائے الٰہی کے لیے ہمیشہ سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔
٭۔۔۔ اور بزرگ والدین کے نام کہ جن کے ایمانی جذبہ نے ایک بیٹے کو دین حنیف کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے فی سبیل اللہ وقف کیا مگر خود کسب معاش میں تنہائی اور مشقت برداشت کرتے رہے اور جملہ احباب و مشائخ کے نام جنہوں نے اس تصنیف کے تمام مراحل میں ہر طرح کا ساتھ دیا۔