کتاب: سیدنا عمر بن عبدالعزیز شخصیت اور کارنامے - صفحہ 370
یوں اس حکیمانہ اور خیر خواہانہ اسلوب کے ساتھ سیّدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اسلام بھی پھیلاتے رہے اور جہاد کے محاذ پر بھی ڈٹے رہے، اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے آپ نے ان علمائے ربانی کی خدمات لیں جو خلافت امویہ کے دور میں قائم کردہ مدارس علمیہ کے متخرجین تھے، ان مبلغ علماء نے آپ کے دعوتی وعلمی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔