کتاب: سیدنا معاویہ بن سفیان شخصیت اور کارنامے - صفحہ 22
نام پر کیا کچھ نہیں کیا جا رہا، دین اسلام محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا اور اس کی ذمہ داری علمائے اہل سنت پر ہے کہ وہ عوام کو آگاہ کریں کہ اسلام کیا ہے اور غیر اسلام کیا ہے؟ اسلام کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسلام نہیں بلکہ ایک دھوکا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسلام اور اہل اسلام کی حفاظت فرمائے۔ مسلمان علماء اور حکمرانوں کی اصلاح فرمائے اور انہیں اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
یہ کتاب ’’سیّدنا امیر معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے‘‘ ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی کی تالیف ہے۔ جن کی کئی کتابیں ہم پہلے شائع کر چکے ہیں ، یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس کے ترجمہ کا حق پروفیسر جاراللہ نے ادا کیا اور خوب محنت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو مزید کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کتاب کو آپ کے ہاتھوں تک پہنچانے میں ادارہ کے رفیق خاص برادار عبدالرؤف نے خوب حق ادا کیا ہے اور پہلے کی طرح اس کا خوب صورت ٹایٹل ضیاء الرحمن بھائی نے بنایا ہے۔ باقی میں ان تمام علمائے کرام کا بے حد مشکور ہوں جن کے مفید مشوروں نے ادارہ کو یہاں تک پہنچایا ہے۔ اللہ کا خاص کرم ہے کہ اس نے توفیق بخشی کہ ہم اسلام کی خدمت کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں اور توفیق عطا فرمائے اور دین حق کی سمجھ عطا فرمائے، وہی سب کی دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔
اَللّٰہُمَّ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قُلُوْبُنَا اِلَّا دِیْنِکَ۔
آپ کا خیر اندیش
ابو ساریہ عبدالجلیل
ریاض، سعودی عرب