کتاب: سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما شخصیت اور کارنامے - صفحہ 424
خلاصہ کلام ہم نے تھوڑی دیر فضائلِ امہات المومنین کا تذکرہ عنبریں کیا، پس ہم خصوصیت کے ساتھ ازواج مطہرات کے اور عمومیت کے ساتھ آل بیت کے خلاف پھیلائے جانے والے شبہات کے موج تلاطم کے سمندری سفر میں اس کو زادِ راہ اور توشہ بنائیں ۔ ہماری بچیوں اور بیویوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان فضائل کو سیکھیں ، عام کریں اور ان سے اپنے گھروں کو آراستہ کریں ، تاکہ وہ اسوۂ حسنہ اور بہترین نمونہ بن جائیں ، اسی طرح ہم امہات المومنین کے حقوق یعنی ان کے احترام و اکرام، تعظیم اور تکریم کی تھوڑی حفاظت کرنے والے بن جائیں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکرام یہ ہے کہ آپ کی ازواجِ مطہرات کا اکرام کیا جائے۔