کتاب: سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما شخصیت اور کارنامے - صفحہ 418
’’أسماء الصحابۃ الرواۃ‘‘ میں لکھا ہے کہ: ان سے ۷۶ حدیثیں مروی ہیں ، اور اس کتاب کے محقق نے حاشیہ میں کحالہ کی بات سے ان کی کتاب ’’أعلام النساء‘‘ سے نقل کیا ہے کہ انہوں ہے کہا: مطالع الانوار میں ہے کہ میمونہ بنت حارث نے ۷۷ حدیثیں روایت کی ہیں ، الکمال فی معرفۃ الرجال میں ہے کہ انہوں نے ۴۶ حدیثیں روایت کی ہیں ، دارالکتب الظاہرۃ کے شعبہ مخطوطات میں اندراج نمبر ۳۲ کے مجموعے میں ہے کہ انہوں نے ۷۹ حدیثیں روایت کی ہیں ۔ [1]
۴۔ ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا :
أسماء الصحابۃ الرواۃ میں ہے کہ انہوں نے ۶۵ حدیثیں روایت کی ہے، ابن الجوزی نے ’’تلقیح فہوم أہل الأثر‘‘ میں یہی تعداد بتائی ہے۔ [2]
یہی تعداد علامہ ذہبی نے بھی بیان کی ہے: ان کی مسند میں ۶۵ حدیثیں ہیں ۔ [3]
دو روایتیں متفق علیہ ہیں اور ان کے علاو ایک روایت مسلم نے نقل کی ہے۔
۵۔ سیّدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما :
ابن حزم نے ’’أسماء الصحابۃ الرواۃ‘‘ میں لکھا ہے کہ ان سے ۶۰ حدیثیں مروی ہیں ، ابن جوزی نے بھی ’’تلقیح فہوم أہل الأثر‘‘ میں یہی تعداد بتائی ہے۔ [4]
علامہ ذہبی نے کہا ہے: بقی بن مخلد کی کتاب میں حفصہ کی مسند میں ساٹھ حدیثیں ہیں ۔ [5]
چار حدیثیں متفق علیہ ہیں اور امام مسلم نے ان کے علاوہ الگ سے چھ حدیثیں نقل کی ہیں ۔
شیخ عرفان عشا نے لکھا ہے: امام احمد نے مسند میں ان سے ۴۴ حدیثیں نقل کی ہیں ، ابتدا (۲۶۴۸۵) سے ہوتی ہے اور انتہا (۲۶۵۲۹/ ۱۰) پر ہوتی ہے۔ [6]
۶۔ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا :
ابن حزم [7] اور ابن جوزی [8] نے لکھا ہے کہ ان سے گیارہ حدیثیں مروی ہیں ۔ جو (۲۶۸۱۳/۱۰) سے شروع ہوتی ہیں اور (۲۷۴۸۳۔ ۲۷۴۸۶/ ۱۰) پر ختم ہوتی ہیں ۔
[1] امہات المومنین میں سے ہر ایک کی روایت کی تعداد بیان کرنے میں مندرجہ ذیل پانچ کتابوں کو بنیاد بنایا گیا ہے: اسماء الصحابۃ الرواۃ لابن حزم، تلقیح فہوم أہل الأثر لابن الجوزی، سیر أعلام النبلاء لشمس الدین الذہبی، مخطوط جزء فیہ مالکل واحد من الصحابۃ من الحدیث لبقی بن مخلد الأندلسی، نساء فی ظل رسول اللّٰہ صلي اللّه عليه وسلم للشیخ عرفان العشا حسونۃ الدمشقی۔
[2] متفق علیہ وہ روایت ہے جس کو امام بخاری اور مسلم دونوں نے روایت کیا ہو۔ مترجم