کتاب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 832
خوارج سے ہوئے معرکہ نہروان کے دن سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں مارقین یعنی دین سے نکل جانے والوں سے قتال کرنے کا حکم دیا گیا ہوں اور یہ لوگ مارقین میں سے ہیں۔‘‘ پھر کہا: اے لوگو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ’’میری اُمت سے ایک ایسی قوم نکلے گی: ان کی تلاوت قرآن کے آگے تمہاری تلاوت کچھ نہ ہو گی، ان کی نماز کے آگے تمہاری نماز کچھ نہ ہو گی، ان کے روزوں کے آگے تمہارے روزے کچھ نہ ہوں گے، وہ قرآن پڑھیں گے اور سمجھیں گے کہ اس میں ہمارا فائدہ ہے حالانکہ وہ ان کا ضرر ہو گا، نماز ان کے گلوں سے نہ اُترے گی، وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے۔‘‘