کتاب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 818
تاریخ صحابہ کو مسخ کرنے والی چند زہر آلود کتب
1۔الإمامۃ والسیاسۃ:
جن کتب نے اسلامی تاریخ کے ابتدائی دور کی کردار کشی میں حصہ لیا ہے، ان میں ابن قتیبہ کی طرف منسوب ’’الإمامۃ والسیاسۃ‘‘ ایک اہم کتاب ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ عسیلان نے اپنی کتاب ’’الإمامۃ و السیاسۃ فی میزان التحقیق العلمی‘‘ میں چند ایسے دلائل کا مجموعہ پیش کیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ کتاب امام ابن قتیبہ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف غلط اور جھوٹ منسوب ہے۔ چنانچہ یہاں چند دلائل بالاختصار پیش کیے جاتے ہیں:
٭ ابن قتیبہ رحمۃ اللہ علیہ کے سیرت نگاروں میں سے کسی نے بھی یہ نہیں لکھا ہے کہ آپ نے ’’الإمامۃ و السیاسۃ‘‘ نام کی کوئی تاریخی کتاب تالیف کی ہے۔ آپ کی تاریخی کتب میں ’’المعارف‘‘ کے علاوہ ہمیں کوئی کتاب نہیں ملی۔
٭ اس کتاب کی ورق گردانی کرنے والا دوران مطالعہ یہ محسوس کرے گا کہ ابن قتیبہ نے دمشق اور مغرب میں بھی اقامت کی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ دینور کے علاوہ بغداد سے باہر کہیں نہیں گئے۔
٭ ’’الامامۃ والسیاسۃ‘‘ کے مؤلف کا منہج تالیف اور اسلواب تحریر ابن قتیبہ رحمۃ اللہ علیہ کی موجودہ کتب کی منہج و اسلوب سے یکسر خلاف ہے کہ جس میں آپ رحمۃ اللہ علیہ طویل مقدمہ تحریر کرتے ہیں اورا س میں اپنا منہج اور سبب تالیف درج فرماتے ہیں جب کہ اس کتاب کا مؤلف نہایت مختصر یعنی زیادہ سے زیادہ تین سطور کے مقدمہ پراکتفا کرتاہے، معاً اسلوب و منہج کا اختلاف اپنی جگہ پر۔
٭ اس کا مؤلف ’’ابن ابی لیلیٰ‘‘ سے اس انداز میں روایت کرتا ہے جیسا کہ اس نے آپ سے روایت سنی ہے اور یہ معروف ہے کہ ابن ابی لیلیٰ سے مراد محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ ہیں جو کہ کوفہ کے قاضی اور فقیہ تھے اور جن کی وفات 148ھ میں ہوئی، جب کہ ابن قتیبہ کے بارے میں یہ بہت مشہور بات ہے کہ ان کی پیدائش 213ھ میں ہوئی یعنی پینسٹھ (65) سال کے بعد، پھر بھلا ان دونوں کی ملاقات کب ہوئی؟
٭ ابن قتیبہ عموماً اپنی کتب میں جن اساتذہ اور راویوں سے روایت کرتے ہیں ان میں کسی بھی استاذ یا راوی کا اس کتاب میں کہیں کوئی ذکر نہیں آیا ہے۔
٭ اس کتاب میں مرویات کا بیشتر حصہ ’’صیغہ تمریض‘‘ سے وارد ہے، تو اکثر روایات کا بیان اس طرح ہے کہ انھوں نے بعض مصریوں سے بیان کیاہے اور انھوں نے محمد بن سلیمان سے روایت کیا ہے اور محمد بن سلیمان نے بعض مشائخ اہل مصر سے۔اسی طرح ’’ہم سے بعض مشائخ اہل مغرب نے بیان کیا‘‘ انھوں نے بعض مشائخ سے نقل کیا‘‘‘ ہم سے بعض مشائخ نے بیان کیا، بہرحال یہ اور اس طرح کی دیگر مجہول ترکیبات ابن قتیبہ رحمۃ اللہ علیہ کی عبارات اور اسلوب تحریر سے کوسوں دور ہیں۔ آپ کی دیگر کسی تالیف میں ایسی عبارتیں
[1] الإنصاف فیما یجب اعتقادہ و لا یجوز الجہل بہ ص (67، 69)۔
[2] الإنصاف فیما یجب اعتقادہ و لا یجوز الجہل بہ ص (67، 69)۔
[3] الباعث الحثیث ص (182)۔
[4] فتح الباری (13/ 34)۔
[5] عقیدۃ أہل السنۃ (2/740)۔