کتاب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 44
معاویہ رضی اللہ عنہ بہت روئے اور فرمایاکہ آج لوگ بہت بڑی فضیلت، علم اور فقہ کو کھو بیٹھے ہیں۔
روافض سے متعلق ائمہ اہل بیت کا موقف تھا کہ یہ لوگ گمراہ ہیں، سنت سے منحرف اور حق سے دور ہیں۔ یہ لوگ اپنے فاسد عقائد اور جھوٹی روایات کو ائمہ ابرار کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اہل سنت والجماعت کا بھی وہی موقف ہے جو اہل بیت کا ان سے متعلق تھا۔
اللہ تعالیٰ ان کی ریشہ دوانیوں اور چال بازیوں سے اسلام کو محفوظ رکھے، اور مسلمانوں کو عقل و دانش دے کہ اب بھی سمجھ جائیں کہ یہ ہم میں سے نہیں ہیں، محض اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور اندر سے کچھ اور ہیں۔ یہ لوگ آج بھی یہودیوں اور عیسائیوں سے نورا کشتی کرتے دکھائی دیں گے اور اندر کھاتے سب ایک ہی ہیں۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب اُمت کی بھلائی کی بات کی جائے تو فوراً علمائے کرام، ائمہ اہل بیت، خلفائے راشدین، صحابہ اور حکمران صحابہ پر طعن و تشنیع کرکے ا تحاد سے نکل جاتے ہیں۔ تَتَفَکَّرُوْا یا اُولِی الْاَبْصَار۔
آخر میں ، میں ان تمام احباب کا سپاس گزار ہوں جنہوں نے اس کاوش کو لو گوں کے ہاتھو ں میں پہنچا نے تک کوششیں کیں۔ٹائٹل کے لیے ضیاء الرحمن بھائی لائق تحسین ہیں جو تمام سلسلوں کو منفرد رنگ او ر موضوع سے متعلق تصاویر سے سجا کر موضوع کا خاکہ پیش کردیتے ہیں، جو اُن کی فنی صلاحیت اور قابلیت کا پتہ دیتے ہیں۔ کمپوزنگ میں خوبصورتی لانامکتبہ الکتاب کے ماہرین ہی کا خاصہ ہے اور صفحات کا حسن اس کی واضح مثال ہے۔ خاص طور سے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی حفظہ اللہ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے جنہوں نے اُمت پر یہ احسانِ عظیم کیا۔ محترم شمیم احمد خلیل السلفی حفظہ اللہ جو کہ ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی حفظہ اللہ کے رفیق ہیں، ان کے تو بے حد ممنون ہیں کہ ترجمہ میں ایسی روانی بھری کہ اصل تصنیف ہی معلوم پڑتی ہے، پاکستان میں طبع کے لیے حقوقِ اشاعت دلوانے میں انہی کا خصوصی کردار ہے ۔ ان تمام کاموں پر اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم اور صراطِ مستقیم جیسی نعمت سے مالا مال رکھے ، آمین۔
اے اللہ! ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی حفظہ اللہ اور محترم شمیم احمد خلیل السلفی حفظہ اللہ کے علم ، عمل ، مال اور نیک اولاد میں برکت عطا فرما اور انہیں تاحیات دین اسلام کی خدمت پر مامور رکھ۔ آمین یا رب العالمین!
کتاب کے لیٹ ہونے پر ادارہ ایک بار پھر قارئین سے معذرت خو اہ ہے۔
آپ کا بھائی
محمد حماد شاکر
مدیر مکتبہ الفرقان