کتاب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 1212
’’یہی حال پوری مخلوق کا ہے سب کے سب اس کے بندے ہیں، اسی کے پاس سب کو آنا ہے۔‘‘
اور ایک شاعر کہتا ہے:
اطلب العلم و لا تکسل فما أبعد الخیر علی اہل الکسل
’’علم حاصل کرو، سستی نہ کرو، خیر سستی کرنے والوں سے بہت دور ہے۔‘‘
احتفل للفقہ فی الدین و لا تشتغل عنہ بمال و حول
’’تعلیم دین کی محافل اور مجالس میں شریک ہو اور مال و دنیا کے پیچھے اس سے غافل نہ ہو۔‘‘
واہجر النوم و حصلہ فمن یعرف المطلوب یحقر ما بذل
’’نیند کو دور بھگاؤ اور علم دین حاصل کرو، جو شخص اس کی قدر و منزلت کو جانتا ہے وہ اس پر جو کچھ بھی خرچ کرتا ہے اسے کم سمجھتا ہے۔‘‘
و لا تقل قد ذہبت اربابہ کل من سار علی الدرب وصل
’’یہ نہ کہو کہ اس کے بڑے بڑے علما اب ختم ہوگئے، ہر وہ شخص جو اس کے راستہ پر چلا وہ منزل تک پہنچ گیا۔‘‘
سبحانک اللہم و بحمدک، أشہد أن لاإالہ إلا أنت استغفرک واتوب إلیک