کتاب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 1210
بنانے پر متفق ہوگئے۔‘‘
من کان یسہر لیلہ فی رکعۃ وترا فیکمل ختمہ القرآن
’’(یعنی وہ عثمان) جو ایک رکعت وتر میں رات بھر شب بیداری کرتے اور قرآن کے ختم کو مکمل کرتے۔‘‘
و لی الخلافۃ صہر احمد بعدہ اعنی علی العالم الربانی
’’ان کے بعد احمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے داماد یعنی عالم ربانی علی رضی اللہ عنہ نے خلافت سنبھالی۔‘‘
زوج البتول اخا الرسول و رکنہ لیث الحروب منازل الأقران
’’(وہ علی جو) فاطمہ بتول کے شوہر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی اور آپ کے معتمد، جنگوں کے شیر اور سروں پر تلوار برسانے والے تھے۔‘‘
سبحان من جعل الخلافۃ رتبۃ و بنی الإمامۃ ایما بنیان
’’پاک ہے وہ ذات جس نے خلافت کو بلند مقام دیا اورامامت کو کیا ہی عمدہ طریقوں پر قائم کیا۔‘‘
و استخلف الأصحاب کی لا یدَّعي من بعد أحمد فی النبوۃ ثانی
’’اور اصحاب (رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خلافت کے لیے منتخب کیا تاکہ نبی احمد کی وفات کے بعد نبوت کا کوئی دوسرا دعوے دار نہ اٹھ کھڑا ہو۔‘‘
اکرم بفاطمۃ البتول و بعلہا و بمن ہما لمحمد سبطان
’’فاطمہ بتول، ان کے شوہر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ان دونوں نواسوں کی عزت کرو۔‘‘
غصنان اصلہما بروضۃ احمد للہ در الاصل و الغصنان
’’جو کہ باغیچہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل کی دو شاخیں ہیں پس کیا ہی خوش نصیب ہے، اصل اور دونوں شاخیں۔‘‘
اکرم بطلحۃ و الزبیر و سعدہم و سعیدہم و بعابد الرحمن
’’طلحہ بن عبید اللہ، زبیر بن العوام، سعد (بن ابی وقاص) اور سعید بن زید اور عبدالرحمن بن عوف کا احترام کرو۔‘‘
و ابی عبیدۃ ذی الدیانۃ و التقی و امدح جماعۃ بیعۃ الرضوان
’’اور دیندار و متقی ابوعبیدہ بن الجراح کی عزت کرو اور بیعت رضوان والوں کے لیے مدح کناں رہو۔‘‘
قل خیر قول فی صحابۃ أحمد و امدح جمیع الآل و النسوان
’’اصحاب محمد کے بارے میں اچھی بات کہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اہل و عیال کے ثنا خواں رہو۔‘‘
دع ما جری بین الصحابۃ فی الوغی بسیوفہم یوم التقی الجمعان
’’صحابہ کے درمیان دو گروہوں میں تلواروں سے جو آپسی لڑائیاں ہوئیں ان کے بارے میں سکوت