کتاب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 1208
ہستیوں پر میں دل و جان سے قربان ہوں۔‘‘
فہما اللذان تظاہرا لنبینا فی نصرہ و ہما لہ صہران
’’وہی دونوں ایسے ہیں جو ہمارے نبی کی مدد کے لیے کھل کر سامنے آئے اور وہ دونوں نبی اکرم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے سسر تھے۔‘‘
بنتاہما اسنی نساء نبینا و ہما لہ بالوحی صاحبتان
’’ان دونوں کی بیٹیاں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پہلے کی بیویاں ہیں اور وہ دونوں قرآن کی تصدیق کے ذریعہ آپ کی بیویاں ہیں۔‘‘
ابواہما اسنی صحابۃ احمد یا حبذا الأبوان و البنتان
’’ان دونوں کے باپ احمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے قدیم ترین ساتھی ہیں، کیا ہی خوش قسمت اور قابل مبارکباد ہیں دونوں باپ اور دونوں بیٹیاں۔‘‘
و ہما وزیراہ اللذان ہما ہما لفضائل الٔاعمال مستبقان
’’وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے معاون اور مشیر ہیں کہ انھیں پر بس ہے، وہ دونوں ا عمال فاضلہ کے لیے سبقت لے جانے والے ہیں۔‘‘
و ہما لأحمد ناظراہ و سمعہ و بقربہ فی القبر مضطجعان
’’وہ دونوں احمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی دونوں آنکھیں اور کان تھے، قبر میں آپ کے قریب ہی دونوں لیٹے ہوئے ہیں۔‘‘
کانا علی الإسلام أشفق أہلہ و ہما لدین محمد جبلان
’’مسلمانوں کے لیے وہ دونوں اسلام کے تئیں سب سے زیادہ مہربان تھے اور دین محمد کے لیے ثابت شدہ پہاڑ تھے۔‘‘
أصفاہما اقواہما اخشاہما اتقاہما فی السر و الاعلان
’’ان دونوں میں انتہائی پاک طینت، قوی الجسم، خشوع وخضوع میں ڈوبے ہوئے اور اندر باہر ہر حالت میں بے حد تقویٰ شعار۔‘‘
أسناہما ازکاہما اعلاہما اوفاہما فی الوزن و الرجحان
’’سب سے پہلے اسلام لانے والے، پاکیزہ نفس کے مالک، بلند مرتبہ کے اہل اور کامیابی و وفا شعاری کے میزان میں انتہائی باوزن۔‘‘
صدیق احمد صاحب الغار الذی ہو فی المغارۃ و النبی اثنان
’’رفیق غار، یعنی کہ جب غار میں نبی (اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ وہ روپوش تھا اور وہاں دو ہی تھے۔