کتاب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 39
میں نے یہ کوشش کی ہے، اسی سے اس سلسلہ میں مدد کی درخواست ہے، یقینا وہ پاکیزہ ناموں والا اور دعاؤں کو سننے والا ہے۔ یہ کتاب ایک مقدمہ، چار فصلوں اور خلاصہ پر مشتمل ہے۔ مقدمہ پہلی فصل: ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مکہ میں یہ فصل پانچ مباحث پر مشتمل ہے: ۱۔ نام، نسب، کنیت، القاب، صفت، خاندان، دور جاہلیت کی زندگی۔ ۲۔ اسلام، دعوت، ابتلاء وآزمائش، پہلی ہجرت۔ ۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت مدینہ۔ ۴۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ میدان جہاد میں۔ ۵۔ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ مدنی معاشرہ میں، آپ کے بعض اوصاف وفضائل دوسری فصل: وفات نبوی اور سقیفہ بنی ساعدہ یہ فصل دو مباحث پر مشتمل ہے: ۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور سقیفہ بنی ساعدہ ۲۔ بیعت عامہ اور داخلی سیاست۔ تیسری فصل: لشکر اسامہ اور مرتدین سے جہاد یہ فصل پانچ مباحث پر مشتمل ہے: ۱۔ لشکر اسامہ ۲۔ مرتدین سے جہاد ۳۔ مرتدین پر عام حملہ ۴۔ مسیلمہ کذاب اور بنو حنیفہ ۵۔ مرتدین سے جنگ سے حاصل ہونے والے دروس وعبر اور فوائد چوتھی فصل: فتوحات صدیق، خلافت کے لیے عمر رضی اللہ عنہ کی نامزدگی اور وفات یہ فصل چار مباحث پر مشتمل ہے: ۱۔ فتوحات عراق ۲۔ فتوحات شام