کتاب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 19
٭ مترجم نے ترجمہ میں روانی اور سلاست کو ملحوظ رکھا جس سے یہ اصل تصنیف ہی محسوس ہوتی ہے۔ میں اس کار خیر میں جناب مؤلف فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی حفظہ اللہ اور مترجم جناب فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی حفظہ اللہ کابے حد ممنون ہوں جنہوں نے الفرقان ٹرسٹ کو یہ عظیم موقع فراہم کیا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف اور مترجم دونوں کی حفاظت فرمائے۔ سب سے آخر میں ، میں اپنے عزیز بھائی عبدالرؤف کا مشکور ہوں جو پاکستان میں الفرقان ٹرسٹ کے رفیق اور مکتبۃ الکتاب کے مدیر بھی ہیں، پہلے اللہ تعالیٰ کی مدد خاص اور پھر ان کی کوشش اور کاوش سے اس کتاب کی خوبصورتی اور معیار کو چار چاند لگے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مؤلف، مترجم، ناشر اور جن لوگوں نے بھی اس کتاب کو منظر عام پر لانے میں ہاتھ بٹایا ہے سب کو ایمان صدیقی کا وافر حصہ عطا فرمائے، اور اس عمل کو سب کے لیے بخشش کا ذریعہ بنائے۔ آمین آپ کا بھائی عبدالجلیل (ابوساریہ )