کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 66
اِسی وجہ سے ہر زمانہ میں علماء کرام نے اسلام، ایمان اور احسان کے حقائق کو مختلف الفاظ و عبارات میں بیان کیا ہے۔ مثلاً مواعظ میں ’’احیاء علوم الدین‘‘[1]بہترین کتاب ہے۔ حدیث میں فتح الباری[2] شرح صحیح البخاری بے مثل، فقہ سنت میں، نیل الاوطار، [3] السیل الجرار، [4] وبل الغمام، [5] مسک الختام، [6] فتح العلام، [7] اور الروضۃ الندیہ، [8] تفسیر میں تفسیر ابن کثیر، فتح القدیر، [9]فتح البیان، [10] اور ترجمان القرآن، [11] طبقاتِ اولیاء میں امام شعرانی رحمہ اللہ کی کتاب، منن میں ان کی کتاب ’’لطائف المنن‘‘ تراجمِ علماء میں الدررالکامنۃ، [12] البدر الطالع [13] اور التاج المکلل، [14] وغیرہ بہترین کتابیں ہیں۔ حضرت
[1] امام غزالی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب [2] حافظ ابن حجر کی شہرہِ آفاق تصنیف [3] امام شوکانی رحمہ اللہ کی تصنیف [4] ایضاً [5] ایضاً [6] حضرت نواب صاحب کی تصنیف [7] نواب صاحب کے بیٹے نور الحسن کی تصنیف [8] حضرت نواب کی تصنیف [9] امام شوکانی رحمہ اللہ کی تفسیر [10] حضرت نواب صاحب کی عربی تفسیر [11] حضرت نواب صاحب کی اُردو تفسیر [12] از حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ [13] از امام شوکانی رحمہ اللہ [14] از نواب صدیق حسن خان