کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 394
کسی ریاست سے حاصل ہو تو ہم کو اُمید نہیں کہ ان سے اس کا عشر عشیر بھی ہو سکے، بلکہ یہ خوف ہے کہ ان کو ایسے منکرات میں رئیسوں کے تابع اور شامل حال ہونا پڑے۔ یہ آپ ہی کا کام تھا جو تھوڑے عرصہ میں کر دکھایا۔
هذا ما اعتقد فيه و احسب واللّٰه حسيبه وهو بكلّ شيءٍ حسيب
یہ مضمون گویا ’’مضمون نواب صاحب بھوپال اور ان کی بابرکت تالیف‘‘ کا بقیہ ہے۔ اس وجہ سے اس مضمون کا ما بقی مستقل طور پر لکھا نہیں گیا۔
(منقول از ’’اشاعۃ السنۃ‘‘ جلد 6، شمارہ 4/2 جون 1883ء و شمارہ نمبر 6)