کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 389
مذہب اِن رسوم سے خود مانع ہو۔
بعض متعصب یا پالیسی گورنمنٹ سے ناواقف انگریز ایسے مسلمانوں کو (جو اپنے حدود اختیار میں اپنے ہم مذہب اقوام میں مذہبی رسوم کو جن سے گورنمنٹ مانع نہیں جاری کرنا۔ اور ان رسوم کے مخالف رسوم سے روکنا چاہتے ہیں) حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اور متعصب خیال کرتے ہیں۔ مگر جو خود تعصب سے خالی ہیں اور پالیسی گورنمنٹ سے خوب واقف ہیں۔ جیسے ہمارے ہر دلعزیز فیاض وائسرائے گورنر جنرل لارڈرین بالقابہ ہیں۔ (خدا ان کو اپنی مرضیات کی توفیق بخشے) وہ ایسے مسلمانوں کو پکا دیانتدار اور گورنمنٹ و رعایا کا پورا وفادار خیال کرتے ہیں۔ اور وہ خوب جانتے ہیں کہ جس کو خدا کے مذہب کا پاس نہیں اس کو دنیا کے حکام کا رعایا کا کیا پاس ہو گا۔ اور جو خدا کے مذہب کا پکا مطیع ہو گا۔ وہ دنیا کا حکام کا رعایا کا بھی سچا وفادار رہے گا و حق شناس ہو گا۔
اِن اوصاف کمال نواب صاحب (احیاء سنت و مراسم حسنات و اشاعت علم ازالہ منکرات) کا اوصاف مجددین سابق الوصف سے اور ان کے عیوب و خطاؤں (بقول مفتریان تصویر پر انعام دینے یا اسی قسم کی اور باتوں) کا عیوب و خطاؤں مجددین سابق سے مقابلہ و موازنہ کریں پھر انصاف سے داد دے کر فرما دیں کہ نواب صاحب ممدوح بہ نظر اوصاف کمال مجددین سابق الوصف کی نسبت مجدد کہلانے کے زیادہ مستحق نہیں ہیں؟
اور ان کے عیوب و خطاء عیوب مجددین سابق سے بڑھ کر ہیں کہ وہ ان عیوب کے سبب اس رتبہ سے باوجود استحقاق و مقتضی