کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 386
13۔ گانے بجانے کی تعلیم۔ تعلیم دینے والوں کے اخراج سے روکی گئی۔
14۔ ہیجڑوں کا پیشہ سکھانا شہر سے روکا گیا۔ اور اکثر ہیجڑوں کا شہر سے اخراج ہوا۔
15۔ مسلمانوں کو شراب خوری سے عام ممانعت ہوئی۔
16۔ مسجدوں کے قریب باجا بجانا (جو بیاہوں، شادیوں میں لوگ بجاتے ہیں) موقوف ہوا۔
17۔ رئیسہ کے دربار سے سرود موقوف ہوا۔
18۔ تعزیہ داری کی اکثر بدعات مہندی وغیرہ سے ممانعت ہوئی۔
19۔ شادی و ختنہ کی رسوم، خلاف شریعت کے بذریعہ اشتہاراتِ عام ممانعت ہوئی۔
رسومِ بد جن کا ازالہ پیش نظر جناب ہے اور تدریجاً وقوع میں آنا چاہتا ہے
20۔ ہیجڑوں کا بازاروں میں گاتے بجاتے پھرنا۔
21۔ بعض اقوام اہل اسلام کی مستورات کا شادیوں میں رات کے وقت زیب و زینت کے ساتھ سڑکوں پر پھرنا۔
22۔ آمدنی سایرات۔
23۔ تعزیہ سازی اور اس کے متعلق رسوم۔
24۔ حقوق چوہدرایتِ و قوم سود اہل اسلام۔