کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 315
وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ[1] یہ دعائیں اس لیے کہ مجھے معلوم ہے کہ حسنِ عاقبت، نعمتِ عافیت اور وفات علی الاسلام سے بڑھ کر دنیا و دین کی کوئی نعمت نہیں: ﴿ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ[2] یہ رسالہ ذوالحجہ 1304ھ کے آخر میں نیم روز کے قریب تشتتِ بال و تفرق خیال میں ایک عشرہ میں ختم ہوا۔ تاریخِ ختم بمادہ سالم یہ آیت شریف ہے: ﴿ وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّـهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ[3] اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِيْ اٰخِرَهٗ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ اَوَّلًا وَ اٰخِرًا
[1] یوسف:101 [2] آل عمران: 185 [3] ابراہیم:34