کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 28
احساناتِ خداوندی حسب و نسب میں شریف النسب ہوں۔ لیکن یاد رہے کہ تقویٰ کے بغیر یہ شرف قطعاً نفع بخش نہیں ہے۔ امام شعرانی رحمہ اللہ نے اپنا شجرہ نسب محمد بن الحنفیۃ بن الامام علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب تک ذکر کرنے کے بعد لکھا ہے کہ: ’’مِمَّا مَنَّ اللّٰهُ بِهٖ عَلَيَّ شَرَفُ نَسَبِيْ‘‘ [1] ’’اللہ تعالیٰ نے مجھ پر جو احسان فرمائے ہیں ان میں سے ایک شرفِ نسب بھی ہے۔‘‘ نیز اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے جد پنجم سلطان تلمسان تھے۔ اسی طرح میں بھی یہاں اپنا شجرہ نسب حضرت سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم تک سپرد قلم کرتا ہوں۔ اگرچہ قبل ازیں اپنی کتاب ’’فرع‘‘ نامی میں لکھ چکا ہوں۔ اور اس کتاب میں ہر نام کا مختصر تعارف بھی کرا چکا ہوں تاہم یہاں بھی شجرہ نسب لکھتا ہوں، اور صرف اسماء کے ذکر کر دینے پر ہی اکتفاء کرتا ہوں، چنانچہ میرا سلسلہِ نسب حسبِ ذیل ہے: ’’صدیق بن حسن بن علی بن لطف اللہ بن عزیز اللہ بن لطف علی بن علی اصغر بن سید کبیر بن تاج الدین بن جلال رابع بن سید
[1] لطائف المنن للشعرانی