کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 14
اور ان کی چند تالیفات سلسلۃ العسجد وغیرہ کا ذکر کیا ہے اور ساتھ ساتھ اس الزام کی بھی وضاحت کی ہے جو مستشرق مذکور اور ان کے دیگر بعض ہم نواؤں نے نواب صاحب پر عائد کیا ہے۔
نواب صاحب سے متعلق یہ ساری چیزیں، جو ایک قیمتی دستاویزات کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مختلف جگہوں پر بکھری ہوئی ہیں۔ اس لیے مناسب سمجھا گیا کہ انہیں بھی خود نوشت سوانح حیات میں شامل کر دیا جائے تاکہ یہ محفوظ بھی ہو جائیں اور نواب صاحب کی شخصیت اور ان کی ہمہ جہتی خدمات کا ایک سرسری خاکہ اہم علم کی نظر میں آ جائے۔
ملحوظہ
نواب صاحب کی زیر نظر خود نوشت سوانح کے علاوہ بھی نواب صاحب نے اپنی مختلف کتابوں میں اپنی زندگی کے جستہ جستہ واقعات اور دیگر مفید معلومات و افادات ذکر کئے ہیں۔ اہل علم کے استفادے کے لیے ان کتابوں کے نام درج ہیں۔
1۔ مقالات الاحسان فی مقامات العرفان
2۔ غصن البان المورق بمحسنات البیان کے آخر میں اعلان اہل الخیر بما جریات السفر والسیر (سفر نامہ دہلی)
3۔ تقصار جیود الاحرار من تذکار جنود الابرار
4۔ خطیرۃ القدس و ذخیرۃ الانس
5۔ ثمار التنکیت فی شرح ابیات التثبیت
6۔ حج الکرامۃ فی آثار القیامۃ
7۔ اتحاف النبلاء المتقین باحیاء مآثر الفقہاء المحدثین
8۔ التاج المکلل من جواہر مآثر الطراز الآخر والاول