کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 13
کارآمد معلومات فراہم کی ہیں۔
3۔ نواب صاحب کے ایک تربیت یافتہ اور رفیقِ کار مولانا ذوالفقار احمد بھوپالی کا مضمون، جو ان کی کتاب ’’قضاء الارب من ذکر علماء النحو و الادب‘‘ سے ماخوذ ہے۔ اس کتاب میں مولانا موصوف نے نواب صاحب کا تذکرہ بڑے والہانہ انداز سے لکھا ہے۔ اور آخر میں ’’تنبیہ‘‘ کے عنوان سے ایک مستشرق کے بعض الزامات کا جو اس نے حضرت نواب صاحب مرحوم پر عائد کئے تھے، دفعیہ کیا۔ یہ دفعیہ الزامات بھی اس میں شامل کر دیا گیا ہے۔
4۔ اسی طرح ایک اور صاحب نے کسی ہندوستانی اخبار میں نواب صاحب مرحوم کی خدمات اور ان کی شخصیت کو مجروح کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے جواب میں مولانا محمد حسین بٹالوی مرحوم نے اپنے مشہور رسالے ’’اشاعۃ السنۃ‘‘ میں دو مضمون تحریر فرمائے تھے۔
1۔ نواب صاحب بھوپال اور ان کی بابرکت تالیفات۔
2۔ مجدد
ان دونوں مضامین میں مولانا بٹالوی رحمہ اللہ نے نواب صاحب پر عائد کردہ بعض الزامات کی وضاحت کے ساتھ ساتھ نواب صاحب مرحوم کی تصنیفی و تالیفی خدمات اور ان کی تجدیدِ علم و دین کی مساعی کو نمایاں کیا ہے۔ یہ دونوں مضامین بھی شاملِ اشاعت ہیں۔
5۔ علامہ محمد عبدالحی الکتانی الجزائری مصنف کتاب ’’التراتیب الاداریۃ‘‘ کا بھی ایک اقتباس نقل کر دیا گیا ہے جو ان کی کتاب ’’فہرس الفہارس والاثبات‘‘ سے ماخوذ ہے۔ علامہ کتانی نے اس کتاب میں نواب صاحب