کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان - صفحہ 11
کتاب: سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان مصنف: مولانا محمد خالد سیف پبلیشر: دار الدعوۃ السلفیۃ ترجمہ: بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم تصدیر والا جاہ نواب سید صدیق حسن خان مرحوم والئ بھوپال کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ موصوف دین و دنیا کے جامع تھے۔ اللہ تعالیٰ نے علومِ دینیہ و عربیہ کی دولتِ لازوال سے بھی بدرجہ کمال نوازا تھا۔ جس پر ان کی تین سو سے زائد تصنیفات و تالیفات شاہدِ عدل ہیں۔ جو عربی، فارسی، اُردو تینوں زبانوں میں ہیں۔ نیز دنیاوی شرف و جاہ سے بھی آپ کو حظِّ وافر عطا کیا گیا تھا۔ جیسا کہ سب پڑھے لکھے لوگ جانتے ہیں۔ زیرنظر کتاب نواب صاحب موصوف ہی کی خود نوشت سوانح حیات ’’ابقار المنن بالقار المحن‘‘ ہے جس کی تسہیل مولانا خالد سیف (اسلام آباد) اور تنقیح و تصحیح و نظرثانی کا کام ہمارے فاضل رفیق مولانا حافظ قاری نعیم الحق صاحب رفیق المجلس العلمی السلفی لاہور نے حضرت الاستاذ المحترم مولانا محمد عطاء اللہ حنیف حفظہ اللہ کی خواہش اور ایماء پر کی ہے۔ جزاہما اللہ احسن الجزاء نواب صاحب موصوف نے یہ کتاب بعض جلیل القدر اسلاف کے تتبع میں مرتب کی ہے۔ جیسا کہ اُنہوں نے آغاز میں اس کی صراحت کی ہے۔ بالخصوص شیخ عبدالوہاب شعرانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’لطائف المنن والاخلاق في بيان وجوب التحدث بنعمة الله علي الاطلاق‘‘ ان کے پیش نظر رہی ہے۔ نواب صاحب مرحوم کو امام شعرانی رحمہ اللہ کی یہ تالیف، جس میں اُنہوں نے ان انعامات و احسانات