کتاب: امام العصر سماحۃ الشیخ علامہ ابن باز رحمہ اللہ - صفحہ 45
اسلامک کلچر سنٹر الدمام میں راقم کی ان سے ملاقات ہوئی ہے۔ 39۔ شیخ علی الاحمد الصالحی رحمہ اللہ معروف قصیمی عالم و تاجر، معروف مفسر و عالم شیخ عبدالرحمن السعدی کے شاگرد و مشیرِ خاص، مؤلف تفسیر ابن القیّم باسم ’’السراج المنیر‘‘ موصوف نے ’’کشف الشبہات‘‘ کی تحقیق و تعلیق کے ساتھ اشاعت کی اور کتنے ہی ساقط شدہ شبہات کو مسودات سے جمع کرکے شاملِ کتاب کیا۔ ان کی تحقیق و تعلیق سے شائع شدہ اضافوں والی کتاب ’’کشف الشبہات‘‘ کا راقم الحروف نے اردو ترجمہ کیا ہے جس کا تیسرا ایڈیشن چھپ چکاہے۔ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ وَ مِنْہُ الْقُبُوْل 40۔ شیخ صالح بن محمد اللحیدان، سابق رئیس مجلس القضاء الاعلیٰ بمرتبہ وزیر، ممبر ہیئۃ کبار العلماء، ممبر اللجنۃ الخماسیہ، دیگر ایام میں عموماً اور ماہ رمضان میں خصوصاًمسجد حرام میں روزانہ درس دیتے ہیں اور سعودی ٹیلیویژن کے چینل ون پر ہر جمعہ کے دن سوالوں کے جوابات کا پروگرام کرتے ہیں۔ 41۔ شیخ صالح بن عبد العزیز المنصور، معروف فقیہہ، مدرس جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ، مؤلفِ کتبِ کثیرہ۔ 42۔ شیخ علی بن سلیمان المہنّا، سابق رئیس محکمہ مستعجلہ [لوئر کورٹ ] مدینہ منورہ اور وہاں کے معروف عالم۔ 43۔ شیخ محمد بن سلیمان البدر، ممبر مجلس القضاء الاعلیٰ، ممبر ہیئۃ کبار العلماء۔ 44۔ شیخ محمد بن عبد الکریم آل سلیمان، سابق قاضی محکمہ العمار، ماہر علمِ فرائض و مواریث۔ 45۔ شیخ محمد بن عبد اللہ الامیر، ممبر مجلس القضاء الاعلیٰ۔ 46۔ شیخ عبد الکریم بن مراد الاثری، مدرس جامعہ اسلامیہ، پاکستان میں دعوت و تبلیغ کا بڑا کام کیا ہے، مسلک اہلحدیث سے والہانہ لگاؤ ہے، صاحب