کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 35
وہ اپنے خاوندوں کو نہایت محبوب ہونگی،ان کی فرمانبردار اور خوبصورت گفتگو کرنے والی ہونگی۔ ٭حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وَلَوْ أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ اِطَّلَعَتْ إِلٰی أَہْلِ الْأرْضِ لَأضَائَ تْ مَا بَیْنَہُمَا وَلَمَلَأتْہُ رِیْحًا،وَلَنَصِیْفُہَا عَلٰی رَأْسِہَا خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیْہَا )[البخاری:۲۷۹۶] ’’. اور اگر اہلِ جنت کی ایک عورت اہلِ زمیں پر جھانک لے تو وہ زمین وآسمان کے درمیان پورے خلا کو روشنی اور خوشبو سے بھر دے۔اور اس کے سر کا دوپٹہ پوری دنیا اور اس میں جو کچھ ہے سب سے بہتر ہے۔‘‘ ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’اہلِ جنت میں سے ہر ایک کیلئے موٹی آنکھوں والی حوروں سے دو بیویاں ہونگی۔ہر بیوی پر ستر زیورات ہونگے۔اوراس کی پنڈلیوں کا گودا اس کے گوشت اور زیورات کے پیچھے سے نظر آرہا ہوگا جیسا کہ سرخ رنگ کا مشروب سفید شیشے میں نظر آتا ہے۔‘‘[أخرجہ الطبرانی وقال الألبانی:صحیح لغیرہ ] (۱۵) جنت میں حوریں گائیں گی ٭رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’بے شک اہلِ جنت کی بیویاں اپنے خاوندوں کیلئے اس قدر خوبصورت آواز میں گائیں گی کہ اس جیسی آواز کسی نے نہیں سنی۔اور ان کے گانوں میں سے ایک گانا یہ بھی ہو گا: نَحْنُ الْخَیْرَاتُ الْحِسَانُ أَزْوَاجُ قَوْمٍ کِرَامٍ