کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 32
الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا﴾[الکہف:۳۱] ’’ان کو ہمیشہ رہنے والے باغات ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی۔وہاں انھیں سونے کے زیورات پہنائے جائیں گے اور وہ باریک اور دبیز ریشم کے ہرے کپڑے پہنیں گے۔وہ ان میں آرام دہ کرسیوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہونگے۔کتنا اچھا بدلہ ہو گا۔اور جنت اچھی آرام گاہ ہوگی۔‘‘ ٭اسی طرح اس کا فرمان ہے: ﴿عَالِیَہُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّاِسْتَبْرَقٌ وَّحُلُّوْآ أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّۃٍ وَّسَقَاہُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَہُوْرًا﴾[الانسان:۲۱] ’’ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہونگے اور انھیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا۔اور انھیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا۔‘‘ ٭نیز اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿إِنَّ اللّٰہَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہَارُ یُحَلَّوْنَ فِیْہَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَہَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَّلِبَاسُہُمْ فِیْہَا حَرِیْرٌ﴾[الحج:۲۳ ] ’’ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ تعالی ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں انھیں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی۔وہاں ان کا لباس خالص ریشم ہو گا ‘‘ ٭اسی طرح حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَنْ یَّدْخُلُ الْجَنَّۃَ یَنْعَمُ وَلاَ یَبْأَسُ،لاَ تَبْلٰی ثِیَابُہُ،وَلاَ