کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 27
وقت نماز پڑھتا ہو جب لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں۔‘‘ (۷)جنت کے خیمے ٭اللہ تعالی فرماتے ہیں: ﴿حُوْرٌ مَّقْصُورَاتٌ فِی الْخِیَامِ﴾[الرحمن:۷۲] ’’حوریں جو خیموں میں اقامت پذیر ہونگی۔‘‘ ٭ حضرت ابو موسی ا لأشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِیْ الْجَنَّۃِ لَخَیْمَۃً مِنْ لُؤْلُؤَۃٍ وَاحِدَۃٍ مُجَوَّفَۃٍ،طُوْلُہَا سِتُّوْنَ مِیْلاً،لِلْمُؤْمِنِ فِیْہَا أَہْلُوْنَ،یَطُوْفُ عَلَیْہِمُ الْمُؤْمِنُ،فَلاَ یَرٰی بَعْضُہُمْ بَعْضًا )[مسلم:۲۸۳۸ ] ’’ بے شک مومن کیلئے جنت میں ایک خیمہ ہو گا جو اندر سے تراشے ہوئے موتی سے بنا ہو گا،اس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی،اس میں مومن کی بیویاں ہونگی،وہ ان کے پاس باری باری جائے گا۔اور وہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گی۔‘‘ (۸) جنت کا بازار ٭ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِنَّ فِیْ الْجَنَّۃِ لَسُوْقًا یَأْتُوْنَہَا کُلَّ جُمُعَۃٍ،فَتَہُبُّ رِیْحُ الشِّمَالِ فَتَحْثُوْ فِیْ وُجُوْہِہِمْ وَثِیَابِہِمْ،فَیَزْدَادُوْنَ حُسْنًا وَجَمَالاً،فَیَرْجِعُوْنَ إِلٰی أَہْلِیْہِمْ وَقَدِ ازْدَادُوْا حُسْنًا وَجَمَالاً،فَیَقُوْلُ لَہُمْ أَہْلُوْہُمْ:وَاللّٰہِ لَقَدِ ازْدَدْتُّمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَّجَمَالاً،فَیَقُوْلُوْنَ: