کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 22
کرے گا کہ وہ کوئی اور سوال نہیں کرے گا۔اللہ تعالی بھی اسے معذور سمجھے گا کیونکہ وہ ایک ایسی چیز کو دیکھ رہا ہو گا جس سے صبر کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا۔چنانچہ اللہ تعالی اسے اس درخت کے قریب کردے گا۔تو وہ اس کے سائے میں چلا جائے گا اور اس کے پانی سے پیاس بجھائے گا۔ پھر ایک اور درخت اس کے سامنے بلند کیا جائے گا جو پہلے درخت سے زیادہ اچھا ہو گا۔وہ کہے گا:اے میرے رب!مجھے اس درخت کے قریب کردے تاکہ میں اس کے سائے میں چلا جاؤں اور اس کے(قریب بہتا ہوا ) پانی پی سکوں ،اس کے بعد تجھ سے کوئی اورسوال نہیں کروں گا۔ اللہ تعالی کہے گا:اے ابنِ آدم!کیا تو نے مجھ سے وعدہ نہیں کیا تھا کہ تو کوئی اور سوال نہیں کرے گا؟پھر کہے گا:اگر میں تیرا یہ سوال بھی پورا کردوں تو شاید تو پھر کوئی اور سوال بھی کرے گا؟وہ اللہ تعالی سے وعدہ کرے گا کہ وہ کوئی اور سوال نہیں کرے گا۔اللہ تعالی بھی اسے معذور سمجھے گا کیونکہ وہ ایک ایسی چیز کو دیکھ رہا ہو گا جس سے صبر کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا۔چنانچہ اللہ تعالی اسے اس درخت کے قریب کردے گا۔تو وہ اس کے سائے میں چلا جائے گا اور اس کے پانی سے پیئے گا۔ پھر ایک اور درخت جنت کے دروازے کے قریب اس کے سامنے بلند کیا جائے گا جو پہلے دونوں درختوں سے زیادہ اچھا ہو گا۔وہ کہے گا:اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب کردے تاکہ میں اس کے سائے میں چلا جاؤں اور اس کے(قریب بہتا ہوا ) پانی پی سکوں ،اس کے بعد تجھ سے کوئی اورسوال نہیں کروں گا۔ اللہ تعالی کہے گا:اے ابنِ آدم!کیا تو نے مجھ سے وعدہ نہیں کیا تھا کہ تو کوئی