کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 203
سے بہت گندی بد بو پھوٹ رہی ہوتی ہے۔وہ کہتا ہے:تمھیں اس چیزکی خوشخبری ہو جو تمھارے لئے بری ہے۔یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔تو وہ کہتا ہے:اور تمھیں بھی اللہ تعالی بدی ہی کی خوشبری دے۔تم کون ہو؟تمھارا چہرہ تووہ چہرہ ہے جو شر ہی کو لاتا ہے۔وہ جواب دیتا ہے:میں تمھارا برا عمل ہوں اورا للہ کی قسم ہے میں نے تمھیں ہمیشہ اس حالت میں دیکھا کہ تم نیکی کے کام میں دیر کیا کرتے تھے اور اللہ کی نافرمانی بہت جلدی کرتے تھے۔سو اللہ تعالی تمھیں برا بدلہ دے۔پھر اس پر ایک اندھے،بہرے اور گونگے کی ڈیوٹی لگا دی جاتی ہے جس کے ہاتھ میں ایک لوہے کی سلاخ ہوتی ہے۔اگر وہ اسے ایک پہاڑ پر مارے تو وہ مٹی ہو جائے۔پھر وہ اس کے ساتھ اسے مارتا ہے یہاں تک کہ وہ مٹی ہو جاتا ہے۔اس کے بعد اللہ تعالی اسے پہلی حالت میں کر دیتا ہے۔وہ پھر اسے اس کے ساتھ مارتا ہے جس سے وہ ایسی چیخ مارتا ہے کہ جسے جن وانس کے سوا کائنات کی ہر چیز سنتی ہے۔بعد ازاں اس کیلئے جہنم کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور جہنم ہی کا ایک بستر اس کیلئے بچھا دیا جاتا ہے۔تو وہ دعا کرتا ہے:اے میرے رب!قیامت قائم نہ کر۔‘‘[رواہ الإمام أحمد،وقا ل الحاکم:صحیح علی شرط الشیخین،وصححہ ابن القیم فی إعلام الموقعین،ووافقہم الألبانی،وسقتہ ہنا عن کتابہ[أحکام الجنائز ص ۱۹۸ط۔مکتبۃ المعارف ] کما ساقہ رحمہ اللّٰه من طرق متعددۃ ] تم بعون اللّٰه وفضلہ والحمد للّٰه الذی بنعمتہ تتم الصالحات