کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 196
فرمایا:’’جس قدر یہ اپنے بچے پر رحم کرتی ہے اُس سے کہیں زیادہ اللہ اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے۔‘‘[متفق علیہ ]
٭ حضرت عبادۃ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جس شخص نے اس بات گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔اور حضرت عیسی علیہ السلام بھی اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور وہ کلمۂ(کُن) سے پیدا شدہ ہیں جسے اس نے حضرت مریم علیہا السلام کی طرف پہنچا دیا تھا اور وہ اس کی طرف سے روح ہیں۔اور جنت برحق ہے اور دوزخ بھی برحق ہے(جو شخص یہ گواہی دے گا ) اسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کر دے گا،خواہ اس کا عمل جیسا بھی ہو گا۔‘‘[متفق علیہ ]
٭ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَنْ شَھِدَ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہِ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ النَّارَ )[مسلم:۲۹]
’’جس آدمی نے گواہی دی کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) اﷲ کے رسول ہیں تو اس پر اللہ تعالی نے جہنم حرام کردی ہے۔‘‘
٭ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیثِ قدسی میں ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
(یَاابْنَ آدَمَ!إِنَّکَ مَا دَعَوْتَنِیْ وَرَجَوْتَنِیْ غَفَرْتُ لَکَ عَلٰی مَا کَانَ فِیْکَ وَلاَ أُبَالِیْ،یَاابْنَ آدَمَ!لَوْ بَلَغَتْ ذُنُوْبُکَ عَنَانَ السَّمَائِ ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِیْ غَفَرْتُ لَکَ وَ لاَ أُبَالِیْ،بَا ابْنَ آدَمَ!إِنَّکَ لَوْ أَتَیْتَنِیْ بِقِرَابِ الْأرْضِ خَطَایَا ثُمَّ لَقِیْتَنِیْ لاَ تُشْرِکُ بِیْ شَیْئًا لَأتَیْتُکَ بِقِرَابِہَا