کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 187
اس کا جائزہ لیں اور پھر اللہ تعالی کی طرف سچی توبہ کریں۔ ارشاد باری تعالی ہے:﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوحًا عَسَی رَبُّکُمْ أَن یُکَفِّرَ عَنکُمْ سَیِّئَاتِکُمْ وَیُدْخِلَکُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہَا الْأَنْہَارُ یَوْمَ لَا یُخْزِیْ اللّٰہُ النَّبِیَّ وَالَّذِیْنَ آمَنُوا مَعَہُ نُورُہُمْ یَسْعَی بَیْْنَ أَیْْدِیْہِمْ وَبِأَیْْمَانِہِمْ یَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْْئٍ قَدِیْرٌ﴾[التحریم:۸] ’’اے ایمان والو!تم اللہ کے سامنے سچی اور خالص توبہ کرو،قریب ہے کہ تمھارا رب تمھارے گناہ مٹا دے اور تمھیں ان جنتوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔اُس دن اللہ تعالیٰ نبی اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو رسوا نہ کرے گا،ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہو گا۔یہ دعائیں کرتے ہونگے کہ اے ہمارے رب!ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے،یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ ٭اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿وَتُوْبُوْا إِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا أَیُّہَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ﴾[النور:۳۱] ’’اور اے مومنو!تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔‘‘ ٭ لہذا وہ آدمی جسے اللہ تعالی نے اپنی توفیق سے مسلمان بنایا اسے اللہ کے اِس احسان پر شکر گذار ہونا چاہیئے۔اور دنیا میں اسے اپنی زندگی کے خاتمے سے قبل ہی کارِ خیر کر لینا چاہیئے کیونکہ جب اس کی روح اس کے حلق میں اٹک جائے گی اور اس کے نکلنے کے وقت وہ اسے دیکھ رہا ہو گا تو اُس وقت وہ کچھ نہیں کر سکے گا۔