کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 170
گناہوں سے پاک ہوجاتے ہو جیسا کہ تم اپنی ماں کے پیٹ سے گناہوں سے بالکل پاک پیدا ہوئے تھے۔‘‘[رواہ البزار والطبرانی وابن حبان فی صحیحہ۔وحسنہ الألبانی فی صحیح الجامع الصغیر:۱۳۶۰] (۱۷۵) عشرۂ ذوالحجہ میں اعمال صالحہ کی فضیلت حضرت عبد اﷲبن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مَا مِنْ أَیَّامٍ اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ فِیْھَا أَحَبُّ إِلَی اللّٰهِ مِنْ ھَذِہِ الأیَّامِ یَعْنِیْ أَیَّامَ الْعَشْرِ،قَالُوْا:یَارَسُوْلَ اﷲِ! وَلَا الْجِھَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ؟قَالَ:وَلَا الْجِھَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ إِلّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ،ثُمَّ لَمْ یَرْجِعْ مِنْ ذَلِکَ بِشَیْئٍ )[رواہ أحمد۔واللفظ لہ۔والبخاری بمعناہ:۹۶۹] ’’عمل ِ صالح کے لئے یہ ایام(یعنی ماہِ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن) اﷲ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہیں۔صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا:یا رسول اﷲ!کیا اﷲکے راستے میں جہاد کرنا بھی(اتنامحبوب)نہیں ؟آپ نے فرمایا:اﷲکے راستے میں جہاد کرنا بھی اتنا محبوب نہیں ‘ سوائے اس کے کہ انسان اپنی جان ومال کے ساتھ نکلے اور پھر کسی بھی چیز کے ساتھ واپس نہ لوٹے۔‘‘