کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 168
آنے والے ایک سال کے گناہوں کے لئے کفارہ بن جائے گا۔‘‘ (۱۷۱) یومِ عاشوراء کے روزے کی فضیلت حضرت ابو قتادۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عاشوراء کے روزے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یُکَفِّرُ السَّنَۃَ الْمَاضِیَۃَ )[رواہ مسلم:۱۱۶۲] یعنی’’پچھلے ایک سال کے گناہوں کو مٹادیتا ہے۔‘‘ (۱۷۲)روزہ کھلوانے کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا کَانَ لَہُ مِثْلُ أَجْرِہٖ غَیْرَ أَنَّہُ لاَ یَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَیْئٌ ) ’’ جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ کھلوائے اسے بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا روزہ دار کو ملتا ہے۔اور خود روزہ دار کے اجر میں بھی کوئی کمی نہیں آتی۔‘‘[رواہ الترمذی وقال:حسن صحیح وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب:۱۰۷۸] (۱۷۳) لیلۃ القدر کے قیام کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مَنْ قَامَ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ إِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ )[البخاری:۲۰۱۴،مسلم:۷۶۰ ] ’’جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب ِ اجر وثواب کی خاطر لیلۃ القدر کا قیام کرے اس کے سابقہ گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔‘‘