کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 163
(۱۶۲)اللہ تعالی سے صدق دل کے ساتھ شہادت کا سوال کرنے والے شخص کی فضیلت
٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص صدق دل کے ساتھ اللہ تعالی سے شہادت کا سوال کرے تو اللہ تعالی اسے شہداء کے رتبہ تک پہنچا دیتا ہے خواہ اس کی موت اس کے بستر پر آئے۔‘‘[رواہ مسلم ]
٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’جو شخص سچے دل سے شہادت طلب کرے تو اسے وہ دے دی جاتی ہے چاہے وہ(میدان جنگ میں )شہید نہ ہو۔‘‘[رواہ مسلم ]
یعنی اسے شہادت کا ثواب ضرور مل جاتا ہے۔
(۱۶۳) اللہ کے راستے میں پہرہ دینے کی فضیلت
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(رِبَاطُ یَومٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا عَلَیْہَا،وَمَوْضِعُ سَوْطِ أَحَدِکُمْ مِنَ الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِّنَ الدُّنْیَا وَمَا عَلَیْہَا )[رواہ البخاری]
’’اللہ کے راستے میں ایک دن پہرہ دینا دنیا اور اس میں جو کچھ ہے اُس سے بہتر ہے۔اور جنت میں ایک کوڑے کے برابر حصہ پوری دنیا اور اس میں جو کچھ ہے اُس سے بہتر ہے۔‘‘
٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’اللہ کے راستے میں ایک دن کا پہرہ عام گھروں میں ہزار دن کے پہرہ سے