کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 156
جنھیں اللہ تعالی اُس دن اپنا سایہ نصیب کرے گا جب اس کے سائے کے علاوہ کوئی اورسایہ نہیں ہو گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سب سے پہلے’’عادل حکمران ‘‘ کو ذکر فرمایا۔[متفق علیہ ]
٭ اس کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اہلِ جنت تین قسم کے ہیں ‘‘ ان میں سے ایک’’وہ بادشاہ ہے جو انصاف کرنے والا،صدقہ کرنے والا ہو اور جس کو اللہ تعالی کی طرف سے توفیق دی جائے۔‘‘[رواہ مسلم ]
(۱۵۶) اپنی شرمگاہ اور اپنے پیٹ کی حفاظت کرنے والے شخص کی فضیلت
٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اُن سات قسم کے لوگوں کا ذکر فرمایا جنھیں اللہ تعالی اُس دن اپنا سایہ نصیب کرے گا جب اس کے سائے کے علاوہ کوئی اورسایہ نہیں ہو گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک وہ شخص ذکر فرمایا’’جس کو ایک خوبصورت اور کسی منصب پر فائز عورت دعوتِ گناہ دے تو وہ کہے:میں اللہ تعالی سے ڈرتا ہوں۔‘‘[متفق علیہ ]
٭ اس کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اہلِ جنت تین قسم کے ہیں ‘‘ .ان میں سے ایک’’وہ شخص ہے جو پاک دامن ہو،(ضرورت کے باوجود ) کسی سے سوال نہ کرتا ہو اور اہل وعیال والا ہو۔‘‘[رواہ مسلم ]
٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دے اسے میں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔‘‘[رواہ البخاری ]