کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 154
٭حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جنت اور جہنم کے درمیان تکرار ہوئی۔چنانچہ جنت نے کہا:میرے اندر کمزور اور مسکین لوگ داخل ہوں گے۔اور جہنم نے کہا:میرے اندر ظالم اور متکبر لوگ داخل ہو نگے۔تو اللہ تعالی نے جہنم سے کہا:تُو میرا عذاب ہے،تیرے ذریعہ میں جس سے چاہوں گا انتقام لوں گا۔پھرجنت سے کہا:تُو میری رحمت ہے،تیرے ذریعہ میں جس پر چاہوں گا رحم کروں گا۔اور مجھ پرتم دونوں میں سے ہر ایک کو بھرنا لازم ہے۔‘‘[رواہ مسلم ] (۱۵۳) جو شخص جہنم سے دور اور جنت میں داخل ہونا چاہتا ہو تو ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانے میں آنے والے فتنوں کا ذکر کرنے کے بعد ارشاد فرمایا:’’جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اسے جہنم سے دور اور جنت میں داخل کردیا جائے تو اس کی موت اِس حالت میں آنی چاہیئے کہ وہ اللہ اور آخرت کے روز پر ایمان رکھتا ہو اور وہ لوگوں سے اُسی طرح سلوک کرتا ہو جس طرح کا سلوک وہ اُن سے اپنے لئے پسند کرتا ہو ‘‘[رواہ مسلم ] (۱۵۴)آخرت میں درجات کیا ہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )!میں نے کہا:میں حاضر ہوں۔تو اللہ تعالی نے فرمایا:جب آپ نماز پڑھ لیں تو یہ دعا پڑھا کریں:(اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ فِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَتَرْکَ الْمُنْکَرَاتِ،وَحُبَّ الْمَسَاکِیْنَ،وَإِذَا أَرَدتَّ بِعِبَادِکَ فِتْنَۃً فَاقْبِضْنِی إِلَیْکَ غَیْرَ مَفْتُونٍ )’’اے اللہ!میں تجھ سے نیکیاں کرنے اور برائیوں کو چھوڑنے اور مسکینوں