کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 147
محبت کرتے ہوں۔واللہ اعلم (۱۴۶) سید الاستغفار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’سید الاستغفار یہ ہے: (اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّیْ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ،خَلَقْتَنِیْ،وَأَنَا عَبْدُکَ،وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ،وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ،أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ،أَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوْئُ بِذَنْبِیْ،فَاغْفِرْ لِیْ فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ ) ’’ اے اللہ!تو میرا پروردگار ہے،تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں۔اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے میں تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اعتراف اور اپنے گناہ گار ہونے کا اعتراف کرتا ہوں۔لہذا تو مجھے معاف کردے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جوآدمی اسے صبح کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی دن اس کی موت آجائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔اوراسی طرح جو شخص اسے شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی رات میں اس کی موت آ جائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔‘‘[رواہ البخاری ] (۱۴۷) خیر کے کاموں میں سفارش کرنا زارشاد باری تعالی ہے:﴿مَن یَّشْفَعْ شَفَاعَۃً حَسَنَۃً یَّکُن لَّہُ