کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 144
پتے گراتا ہے۔‘‘[رواہ مسلم:۲۵۷۱]
٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’مومن کے سر میں درد ہو یا اسے کوئی کانٹا چبھے یا کسی اور چیز سے اسے تکلیف پہنچے تو اللہ تعالی قیامت کے روز اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کردے گا اور اس کے گناہوں کو معاف کردے گا۔‘‘[رواہ ابن ابی الدنیا وصححہ الألبانی ]
(۱۴۱) اللہ کے ڈر سے رونے کی فضیلت
٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا جو اللہ کے ڈر کی وجہ سے رو یا۔(وہ جہنم میں نہیں جائے گا ) تا وقتیکہ دودھ تھنوں میں واپس لوٹ آئے۔اور اللہ کے راستے میں غبار اور جہنم کا دھواں (ایک آدمی پر ) اکٹھے نہیں ہو سکتے۔‘‘[رواہ الترمذی وقال:حسن صحیح وصححہ الألبانی ]
٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’سات افراد ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے(عرش کے ) سائے میں جگہ دے گا اور اس دن اس کے(عرش کے ) سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔‘‘ ان میں سے ایک’’وہ آدمی جس نے خلوت میں اللہ کو یاد کیا تو اُس کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔‘‘[متفق علیہ ]
(۱۴۲) تین آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی
٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’تین قسم کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی۔ایک وہ آنکھ جس نے اللہ کے راستے میں پہرہ دیا۔دوسری وہ جس سے اللہ کے ڈر کی وجہ سے آنسو بہہ نکلے۔اور تیسری و ہ جس نے اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے