کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 117
اٹھایا تو آپ نے کہا:(سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ ) چنانچہ ایک آدمی نے کہا:(رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہ ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو آپ نے پوچھا:’’کون بات کر رہا تھا؟‘‘ اُس آدمی نے کہا:میں تھا۔تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’میں نے تیس سے زیادہ فرشتے دیکھے ہیں جو ان الفاظ کی طرف بڑھ رہے تھے اور ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا تھا کہ وہ سب سے پہلے ان الفاظ کو لکھ لے۔‘‘[رواہ البخاری ] ٭جبکہ بعض ائمہ حضرات جلدی جلدی سجدے میں چلے جاتے ہیں اور اِس طرح وہ خود بھی اِس فضیلت سے محروم ہو جاتے ہیں اور اپنے پیچھے اپنے مقتدیوں کی محرومی کا بھی سبب بنتے ہیں۔ (۹۸) سب سے افضل دعا ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’تم اللہ تعالی سے معافی اور تندرستی کا سوال کیا کرو کیونکہ یقین کے بعدکسی کیلئے عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’بندے کی اِس دعا سے بہتر کوئی دعا نہیں:(اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ الْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃ )’’اے اللہ!میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔‘‘[رواہ ابن ماجہ وصححہ الألبانی ]