کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 116
(۹۵)شیطان کے شر سے محفوظ رہنے کا ایک نسخہ ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص یہ دعا پڑھے(أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ) تو شیطان کہتا ہے:اِس شخص کو آج کے دن مجھ سے محفوظ کردیا گیا۔‘‘[رواہ ابو داؤد وصححہ الألبانی ] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے:(بِسْمِ اللّٰہِ،تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ،وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ ) تو اسے کہا جاتا ہے:تجھے اللہ کافی ہے،تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے،تیری راہنمائی کردی گئی ہے اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے اور وہ دوسرے شیطان سے کہتا ہے:تم اُس شخص کو کیسے پھنسا سکتے ہو جس کی راہنمائی کردی گئی،جس کو اللہ کافی ہو گیا اور جس کو شر سے بچا لیا گیا! ‘‘[رواہ أبو داؤد وحسنہ العلامۃ ابن باز فی تحفۃ الأخیار ] (۹۶) دعا کی فضیلت ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’اللہ تعالی کے نزدیک کوئی چیز دعا سے زیادہ معزز نہیں ہے۔‘‘[رواہ ابن ماجہ وحسنہ الألبانی ] (۹۷) رکوع سے اٹھنے کے بعد ایک عظیم دعا ٭ حضرت رفاعۃ بن رافع الزرقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے اپنا سر