کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 109
خوف کی بناء پر کیا ہے۔اِس لئے میں نے اپنے بندے کی مغفرت کرکے اسے جنت میں داخل کردیا ہے۔‘‘[رواہ النسائی وابو داؤد وصححہ الألبانی ]
٭غور کیجئے(اللہ آپ پر رحم کرے !) اللہ سے خوف کھانے کا ثواب کیا ہے؟ مغفرت اور جنت۔اِس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اخلاصِ عبادت کا بدلہ کیا ہے!اے اللہ ہمیں بھی اپنی محبت،اپنے ساتھ حسن ِ ظن اور ظاہر وباطن میں اپنا خوف نصیب فرما۔بے شک تو ہی بہت عطا کرنے والا اور نہایت کرم والا ہے۔
(۸۵) فجر وعصر کی فضیلت
٭حضرت ابو موسی الأشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مَنْ صَلَّی الْبَرْدَیْنِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ )[البخاری:۵۷۴،مسلم:۶۳۵]
’’جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں (فجر وعصر ) پڑھتا رہے وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘
٭ نیز فرمایا:(لَنْ یَّلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلّٰی قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِہَا) یَعْنِی الْفَجْرَ وَالْعَصْرَ[مسلم:۶۳۴]
’’وہ شخص جہنم میں ہرگز داخل نہ ہو گا جو طلوعِ آفتاب سے پہلے اور غروب ِ آفتاب سے پہلے نماز پڑھتا رہے۔‘‘
یعنی فجر وعصر کی نماز یں پابندی کے ساتھ ادا کرتا رہے۔
٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص فجر کی نماز پڑھ لے تو وہ اللہ کی امان میں چلا جاتا ہے۔‘‘[رواہ مسلم ]