کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 107
(۸۱) مسواک کی فضیلت
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’مسواک کرنے سے ایک تو منہ پاک ہوتا ہے اور دوسرا اس سے اللہ کی رضا مندی نصیب ہوتی ہے۔‘‘[رواہ البخاری ]
(۸۲) پانچ نمازوں کی فضیلت
٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(ااَلصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ،وَالْجُمُعَۃُ إِلیَ الْجُمُعَۃِ،وَرَمَضَانُ إِلٰی رَمَضَانَ،مُکَفِّرَاتٌ مَا بَیْنَہُنَّ،إِذَا اجْتَنَبَ الْکَبَائِرَ )[رواہ مسلم:۲۳۳ ]
’’ پانچ نمازیں ،ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک ماہِ رمضان دوسرے ماہِ رمضان تک درمیان والے گناہوں کا کفارہ ہوتے ہیں بشرطیکہ وہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے۔‘‘
(۸۳) بکریوں کا چرواہا جس کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی گواہی دی!
٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہیں جا رہے تھے کہ اسی دوران آپ نے ایک آدمی کو(اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر ) کہتے ہوئے سنا۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یہ فطرتِ اسلام پر ہے۔‘‘ پھر اس نے کہا:(أشہد أن لا إلہ إلا اللّٰه ) تو آپ نے فرمایا:’’یہ شخص جہنم سے آزاد ہو گیا ہے۔‘‘ چنانچہ لوگ اُس آدمی کی طرف جلدی جلدی گئے تو انھوں نے دیکھا کہ وہ ایک چرواہا تھا