کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 105
وہ نوجوان جس کی نشو ونما اللہ کی عبادت کے ساتھ ہوئی۔وہ آدمی جس کا دل مسجد سے لٹکا ہوا ہو۔وہ دو آدمی جنہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے اللہ کی رضا کیلئے محبت کی،اسی پر اکٹھے ہوئے اور اسی پر جدا جدا ہوئے۔وہ آدمی جس کو ایک عہدے پر فائز خوبصورت عورت نے دعوتِ(زنا ) دی تو اس نے کہا:میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں۔وہ آدمی جس نے اس طرح خفیہ طور پر صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتہ نہ چل سکا کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔اور وہ آدمی جس نے علیحدگی میں اللہ تعالیٰ کو یاد کیا تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔‘‘ (۷۷) وضو کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو آدمی اچھی طرح وضو کرے تو اس کے جسم سے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی چلے جاتے ہیں۔‘‘[رواہ مسلم ] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص میرے وضو کی طرح وضو کرے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اور اس کی نماز اور مسجد کی طرف اس کے چل کرجانے کو اضافی عبادت سمجھا جاتا ہے۔‘‘[رواہ مسلم ] (۷۸) وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھنے کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’تم میں سے جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر وضو سے فراغت کے بعد یہ دعا پڑھے: (أشْہَدُ أنْ لاَّ إلٰہَ إلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ وَأشْہَدُ أنَّ